ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’من کی بات‘ میں نریندر مودی نے پانی کے بحران پر تشویش کااظہارکیا، تحفظ کی اپیل کی

’من کی بات‘ میں نریندر مودی نے پانی کے بحران پر تشویش کااظہارکیا، تحفظ کی اپیل کی

Sun, 30 Jun 2019 22:05:30    S.O. News Service

نئی دہلی، 30 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دوسری مدت کے پہلے ’من کی بات‘ پروگرام میں پانی بحران کے مسئلے سے نمٹنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہندوستان کے لوگوں پر ہمیشہ یقین تھا کہ وہ انہیں ایک بار پھر واپس لائیں گے۔ایمرجنسی، اس کے نتائج، لوگوں کے مشورے جو ہمیشہ ان کے حل کے ساتھ انہیں حیران کرتے ہیں، ان سب پر بولنے کے ساتھ ہی مودی نے ملک کے وسیع حصوں میں بڑے پیمانے پر خشک سالی سے نمٹنے کے لئے پانی کے تحفظ پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے تحفظ کی سمت میں اہم شراکت دینے والے افراد، رضاکار ادارے، اور اس علاقے میں کام کرنے والے ہر کوئی، ان کی جو معلومات ہو، اسے آپ شیئر کریں تاکہ ان کا ایک ڈیٹا بیس بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی اہمیت کو بہت سخت رکھتے ہوئے ملک میں نئی آبی وزارت بنائی گئی ہے۔اس پانی سے متعلق تمام موضوعات پر تیزی سے فیصلے لئے جا سکیں گے۔ مودی نے کہا کہ میری پہلی درخواست ہے جیسے ہم وطنوں نے حفظان صحت کو ایک عوامی تحریک کی شکل دے دی۔آئیے، ویسے ہی پانی کے تحفظ کے لئے ایک عوامی تحریک کا آغاز کریں،ہم وطنوں سے میری دوسری درخواست ہے،ہمارے ملک میں پانی کے تحفظ کے لئے بہت سے روایتی طور طریقے صدیوں سے استعمال میں لائے جا رہے ہیں، میں آپ سب سے، پانی کے تحفظ کے ان روایتی طریقوں کو شیئر کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پانی کے تحفظ کے لئے بہت سے روایتی طور طریقے صدیوں سے استعمال میں لائے جا رہے ہیں،میں آپ سب سے، پانی کے تحفظ کے ان روایتی طریقوں کوشیئر کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔


Share: